﷽
"In The Name Of Allah, The Most Gracious, The Most Merciful."
ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ" ﺳﻮﺭﮦﺀ ﺍﺧﻼﺹ "ﭘﮍﮪ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮐﮧ ﷲ ﭘﺎﮎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺷﺮﻭﻉ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﮨﮯ
Read "Surah Sincerity" Once Before Starting And Allah Almighty Intended To Reward Him From The Beginning, To All The Muslims Who Have Gone Out Of This World This Is a Great Charity.
"اسلام کیا ہے؟"
میرے عزیزو! اسلام اللہ کی طاقت کا نام ہے۔ اسلام کا مقصد اللہ کی چاروں طرف پھیلائی ہوئی چیزوں کو اللہ کی مرضی کے مطابق استعمال کرنا یعنی اپنی مرضی سے
جسم استعمال نہ ہو اپنی مرضی کے مطابق دیکھنا نہ ہو۔ اپنی مرضی کے مطابق سنیں نہ بولیں نہ اپنی شہوت کو پورا کریں۔ اپنی مرضی کے مطابق تجارت نہ ہو، زراعت نہ ہوہرچیز میں اللہ کی ذات کو سامنے رکھیں جو اللہ کہے وہ کر یں جس سے روکے اس سے رک جائیں یہ اسلام ہے۔
![]() |
What Is Islam |
اللہ کہتا ہے کہ اے میرے بندے میں نے تمہیں دل و دماغ سب دیں تھیں تا کہ تم مجھے پہچان کر میرا شکر ادا کر سکو پھر میرے عزیزو! ہم اس دنیا میں خود نہیں آ ئے اور نہ ہی خود جا ئیں گے۔ ہمیں بھیجنے والے نے بھیجا ہے اور وہی جب بلائے گا تو چلے جا ئیں گے اور وہ وقت پھر اٹل نہیں سکتا لکھا ہوا ہے۔ ساری دنیا کے اسباب وہاں عاجز ہوجاتے ہیں اور ہاتھوں سے آدمی نکل جاتے ہیں ۔ عزیزو! اس مختصر زندگی میں کو جس کے ختم ہونے کا کوئی پتہ نہیں اللہ کی مرضی کے مطابق گزارنے کا نام اسلام ہے۔ زندگی اور موت کا درمیانی وقت اللہ کی منشاء کے مطابق گزرے اس کو اسلام کہتے ہیں ۔ اپنی مرضی کے مطابق گزرے تو کفر کہتے ہیں۔عزیزو! کفر کے دو درجے ہیں ایک چھوٹا کفر ہے ایک بڑا کفر۔ چھوٹا کفر ہمارا ہے۔ ہم نے اللہ کو تو مانا ہے اللہ کے علم نہیں مانے۔ ہاں بھی مانتے ہیں کچھ نہیں مانتے۔ اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کیا ہے ۔ اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں کچھ مانتے ہیں کچھ نہیں مانتے۔ آخرت کا اقرار کیا ہے لیکن اس کی تیاری سے قائل ہیں۔ یہ چھوٹا کفر ہے۔ اب بڑا کفر کیا ہے؟ اللہ کا انکاری ہو۔ رسالت کا انکاری ہو۔ آخرت کا انکاری ہو یہ بڑا کفر ہے۔ حدیث پاک میں ہے اللہ نے تمہیں دین دیا ہے کچھ چیزیں حلال ہیں اور کچھ چیزیں حرام ہیں اور حلال طریقہ کیسے اختیار کرنا ہے بتایا ہے اور حرام کیسے چھوڑنا ہے اس کا بھی طریقہ بتایا ہے اور پھر کہاں تک کرنا ہے اس کی حد بھی بتائی اور کہا تمہارے اسلام کو آسان کیا نرم کیا کشادہ کیا اور اس میں کوئی تنگی نہیں رکھی صد افسوس! میرے عزیزو! ہمیں ساری تنگیاں اسلام میں نظر آتی ہیں
![]() |
What Is Islam |
انسان کہے گا کہ مجھے سارے تاجروں کے ساتھ چلنا پڑے گا۔ میں ان سے علیحدہ کیسے چلوں ۔ سارے ملاوٹ کریں جھوٹ بولیں میں کیسے سچ بولوں؟ عزیزو! آج اسلام میں چلنے پر مشکل پیش آ رہی ہے۔ اب اللہ رب العزت اور اس کے حبیب حضرت محمد کا پیغام کیا ہے آئیں دیکھیں اللہ رب العزت قرآن میں کہہ رہا ہے کہ میں تمہارے لئے آسانی کرنا چاہتا ہوں۔ میں تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا۔ اس لئے تمہیں طریقہ زندگی دے رہا ہوں اور اللہ کے حبیب حضرت محمر بھی کہہ رہے ہیں کہ دین بہت آسان ہے،نرم ہے، کشادہ ہے۔
![]() |
What Is Islam |
Comments
Post a Comment