By Birth, Man Has Been Made Ignorant | Urdu | Dunya e Sukhan

"In The Name Of Allah, The Most Gracious, The Most Merciful."

ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ" ﺳﻮﺭﮦﺀ ﺍﺧﻼﺹ "ﭘﮍﮪ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮐﮧ ﷲ ﭘﺎﮎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺷﺮﻭﻉ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﮨﮯ

Read "Surah Sincerity" Once Before Starting And Allah Almighty Intended To Reward Him From The Beginning, To All The Muslims Who Have Gone Out Of This World This Is a Great Charity.

"پیدائشی طور پر انسان کو جاہل پیدا کیا گیا ہے"

میرے عزیزو! الله رب العزت نے انسان کو پڑھا پڑھایا پیدا نہیں فرمایا بلکہ جاہل پیدا فرمایا ہے البتہ علم کے حاصل کرنے کے اسباب عطا فرمادیئے ۔ آنکھیں، دل، دماغ، عقل یہ اسباب عمل ہیں وہ دے دیئے ہیں ۔ عزیزو اور جتنے بھی جانور ہیں وہ پڑھے پڑھائے پیدا ہوتے ہیں یعنی اپنی ضروریات کا علم ان کو پیدا ہوتے ہی حاصل ہوتا ہے۔ اپنی نقصان دہ چیزوں کا علم ان کو پیدا ہوتے ہی حاصل ہوتا ہے۔ یہ پیدائشی طور پر اپنا دوست پہچانتے ہیں، اپنا دشمن پہچانتے ہیں، یہ پیدائشی طور پر
علم لیکر پیدا ہوتے ہیں ۔


By Birth, Man Has Been Made Ignorant
By Birth, Man Has Been Made Ignorant 

دوسری طرف انسان پیدائشی طور پر نہ اپنا نفع سمجھتا ہے نہ نقصان سمجھتا ہے، نہ دوست سمجھتا ہے، نہ دشمن سمجھتا ہے، وہ اسباب مکمل لاتا ہے، کبھی اس کا علم غلط ہو جا تا ہے۔ اور کبھی سچ ہو جا تا ہے۔ مثال سے بات واضح کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ بطخ کا بچہ پیدا ہوتے ہی پانی میں تیرنا شروع کر دیتا ہے۔ نہ اس نے اپنی ماں سے پوچھا کہ میں کیسے پانی میں تیروں گا۔ پھر پانی میں جاتے ہی اس کو اپنی غذا کا پتہ ہے کہ میری غذا کیا ہے۔ میرے لئے مفید کیا ہے، میرے لئے نقصان دہ کیا ہے اور دیکھیں... بلی کے بچے کے سامنے آپ تازہ گھاس رکھ دیں تو وہ اپنا منہ دوسری طرف کر لے گا اب آپ اسی بلی کے بچے کے سامنے دودھ رکھ دیں وہ ایک دم اس کو پینا شروع کر دے گا۔ گوشت کی بوٹی رکھ دیں اس کو کھانا شروع کردے گا۔ اچھا ذرا اور دیکھیں چوہے کا بچہ سیر کیلئے کا پہلے دن اپنی بل سے آگے اس نے دیکھا کہ بلی کھڑی ہوئی ہے۔ وہ بھاگ کر واپس بل میں آ جاتا ہے۔
.اب نہ اس کی ماں نے اس کو بتایا کہ ملی تیری دشمن ہے


میرے عزیزو! وہ علم کہاں سے آیا پیدائشی طور پر۔ عزیزو! انسان کا امتحان ہے، اللہ نے صیح زندگی گزارنے کی بھی طاقت فرمادی اور غلط زندگی گزارنے کی بھی طاقت فرمادی۔ یعنی غلط علم بھی عام کر دیا اور صیح علم بھی  پھیلا دیا۔ غلط علم کا آخری سرا شیطان کے ساتھ ملتا ہے اورصیح علم کا آخری سرا اللہ کی ذات سے ملتا ہے۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا سارا سلسلہ علم دینے کیلئے آیا اور غلط علم دینے کیلئے شیطانوں کا سارا سلسلہ آیا۔
By Birth, Man Has Been Made Ignorant
By Birth, Man Has Been Made Ignorant 

میرے عزیزو! اللہ رب العزت نے اس دنیا کو دارالاسباب بنایا ہے جس کی محنت بڑھ جائے گی وہ پھیل جائے گا اور اگر شیطان کے پیچھے لگنے والے بڑھ جائیں گے تو یہ پھیل جائیں گے۔ آج باطل کا بازار گرم ہے اور حق کا بازار ٹھنڈا ہے صد افسوس! آج فحاشی کو پھیلانے والے مسلمان ہی ہیں ۔ آج اپنی خوشیوں میں ڈانس کروانے والے کافر نہیں وہ مسلمان ہی ہیں۔ آج ان محفلوں کی طرف متوجہ کرنے والے کافر نہیں بلکہ وہ مسلمان ہے۔ آج کی حقیقت یہی ہے کہ ہم نے فحاشی کو گھر گھر میں پہنچا دیا ہے ہم نے سارے معاشرے میں فحاشی کو پھیلا دیا ہے۔ بازاروں میں تجارت میں بددیانت، ملاوٹ، جھوٹ، سٹہ کو پھیلا دیا ہے اور پھر دفتروں میں ظلم وستم، رشوت ، کوراپن۔ میرے عزیزو! ان سب چیزوں کے پھیلانے والے مسلمان ہی ہیں۔ ان لوگوں پر شیطان نے محنت کی اور ان کو اپنا بنالیا۔

تو میرے عزیزو! آج حق کا بازار ٹھنڈا ہے۔ اس پر محنت کی ضرورت ہے یہاں یہ بھی بتاتا چلوں باطل بہت روپ بدلتا ہے۔ ہمیشہ ایک روپ میں آتا ہے۔ کفر کی شکلیں بے شمار ہیں ۔ اللہ رب العزت نے حق کو زندہ رکھنے کیلئے اس کا ایک ہی راستہ رکھا ہے جس کا نام دعوت ہے جس کو نبی لیکر آتے ہیں ۔ اب عزیزو! نہ تو کوئی آئے گا.اب یہ کام دعوت کا امت محمدی کے  زمہ ہے یعنی میرے اور آپ کے زمہ ہے آئیں مل کر آگے دعوت دیں ۔ لوگوں کو آخرت کے متعلق بتائیں۔ اللہ رب العزت ہم سب کو مل کی توفیق دے۔ آمین

Thanks For Reading Me!


Click The Link Below

By Birth, Man Has Been Made Ignorant | English | Dunya e Sukhan


Comments