﷽
"In The Name Of Allah, The Most Gracious, The Most Merciful."
ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ" ﺳﻮﺭﮦﺀ ﺍﺧﻼﺹ "ﭘﮍﮪ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮐﮧ ﷲ ﭘﺎﮎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺷﺮﻭﻉ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﮨﮯ
Read "Surah Sincerity" Once Before Starting And Allah Almighty Intended To Reward Him From The Beginning, To All The Muslims Who Have Gone Out Of This World This Is a Great Charity.
میرے عزیزو! ہر انسان اپنے اندر لامحدود خواہشات کا ایک سمندر رکھتا ہے۔ چپڑاسی سے لے کر بادشاہ تک مل کر دیکھ لیں میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں ہر انسان اپنے آپ کو ادھورا سمجھتا ہے اب اس کی وجہ کیا ہے؟ وجہ یہ ہے کہ انسان کی خواہشات کی کوئی حد نہیں اور انسانی کمائیوں کی ایک حد ضرور ہے۔ عزیزو! کہیں جا کر اس کو دائرے میں بند کیا جاسکتا ہے کہ یہ شخص اتنا کماتا ہے یا اس بادشاہ کی اتنی بڑی حکومت ہے، لیکن عزیزو! یہ جو خواہشات ہیں نہ ان کو دائرے میں بند کر سکتے ہیں نہ کوئی اس کی تعداد بتا سکتے ہیں۔
![]() |
Sea Of Desires |
اچھا فرض کریں چلو دولت مل گئی زندگی کا وہ کیا کرے جو اتنی تھوڑی ہے کہ آنکھ کھلتی ہے اور پھر بند ہو جاتی ہے۔ میرے عزیزو! آپ غور کریں کہ ہر آدمی کا یہ المیہ ہے کہ جب وہ اپنی محنت سے نفع اٹھانے کے قریب ہوتا ہے تو وہ اپنی زندگی کا اکثر حصہ گزار چکا ہوتا ہے اور اس وقت ان کی عمر کی عصر ہو چکی ہوتی ہے صبح سے عصر تک وہ کام کر کر کے تھک چکا ہوتا ہے۔ اب وہ کہتا ہے کہ میں اطمینان کے ساتھ بیٹھ کر کھاؤں گا لیکن ساتھ ہی مغرب ہو جاتی ہے اور وہ اس دنیا سے چلا جاتا ہے زندگی کا سورج مغرب کے افق کو چھورہا ہوتا ہے جب ان کے پاس دولت آتی ہے۔
میرے عزیزو! فرض کریں بعض نے بچپن ہی سے دولت دیکھی لیکن آپ دیکھیں ان کا بھی کتنا بڑا مسئلہ ہے کہ ان کے پاس بھی ساٹھ ستر سال سے زیادہ وقت نہیں ہے۔ اوہو اسی (۸۰) سال کے بعد تو پھر خود ہی انسان موت مانگنا شروع کردیتا ہے۔
![]() |
Sea Of Desires |
اگر وہ خود نہ مانگے تو اس کی گود میں پلے ہوئے بچے کہتے ہے کہ دعا کرواب ابا جی کے لئے آسانی ہوجائے۔ یہ دکھ انسان کا ہے کہ خواہشات زیادہ کمائیاں کم اور زندگی اس سے بھی کم میرے عزیزو! یہاں کامل جانا بھی چھن جانا ہے اور دنیا کا حاصل بھی کھودینا ہے۔ یہاں کی ہر اونچائی آخر جا کر نشیب میں ختم ہوتی ہے یہاں کی ہر برائی آخر جا کر چھوٹائی میں تبدیل ہوتی ہے۔ عزیزو! یہاں کی ہر شہرت آ خر میں جا کر گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو جاتی ہے۔ اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ میری بڑی بڑی قومیں گزری ہیں کسی کا نہیں پتا ہے۔ کسی کی خبر ہے۔ کہا یہ سب خالی ہاتھ اٹھ کر موت کی وادیوں میں گئے۔
![]() |
Sea Of Desires |
اب میرے عزیزو! سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا کیا جائے؟ خواہشات تو بہت ہیں۔ پورا ہونے کے لئے پیسے نا کافی ہے اور اگر پیسہ کافی ہے تو زندگی ناکافی ہے تو پھر کیا کیا جائے؟ یہاں میرے عزیزو! اللہ کریم ہم سے ایک سودا کر رہا ہے کہ میرے بندے ایک تیرا ارادہ ہے اور ایک تیرے رب کا اردہ ہے اور کہا کہ یہاں وہ ہوتا ہے جو تیرا اللہ چاہتا ہے وہ نہیں ہوتا جو تو چاہتا ہے اور پھر کہا کہ اگر تو چاہتا ہے کہ تیری ساری خواہشات پوری ہو جائیں تو تو ایک کام کر۔ اس دنیا کی زندگی میں جو میں کہوں وہ کرتا جا۔ پھر کیا ہوگا ؟ کہا پھر جو کچھ تو چاہے گا وہ میں سب پورا کر دوں گا ۔ اور پھر کہا اگر تم نے وہ نہ کیا جو میں کہہ رہا ہوں تو جو تو چاہتا ہے میں اس کے اندر تم کو ذلیل کر دوں گا اور کہا آخر میں وہی ہوگا جو تیرا رب چاہتا ہے۔ تمہارے چا ہے پھر بھی پورے نہیں ہوں گے۔ میرے عزیزو! یہ حدیث قدوسی ایک راستہ ہمارے سامنے کھول رہی ہے کہ دنیا میں ہم وہ کر دیں جو اللہ چاہتا ہے اور پھر اللہ وہ کر دے گا جو ہم چاہتے ہیں ۔ عزیزو! یہ دنیا چھوٹا جہان ہے اور ہماری ساری خواہشات یہاں پوری نہیں ہوسکتیں لہذا اس کے لئے جانا تو اللہ کے پاس پڑے گا۔
Comments
Post a Comment