What Is Human? | Urdu | Dunya e Sukhan

"In The Name Of Allah, The Most Gracious, The Most Merciful."

ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ" ﺳﻮﺭﮦﺀ ﺍﺧﻼﺹ "ﭘﮍﮪ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮐﮧ ﷲ ﭘﺎﮎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺷﺮﻭﻉ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﮨﮯ

Read "Surah Sincerity" Once Before Starting And Allah Almighty Intended To Reward Him From The Beginning, To All The Muslims Who Have Gone Out Of This World This Is a Great Charity.

"انسان ہے کیا؟"


میرے عزیزو! اللہ نے انسان کو علم ناقص دیا ہے عقل ناقص دی ہے الله تعالی قرآن مجید میں بتا رہے ہیں کہ انسان ہے کیا؟ الله فرماتا ہے کہ اے انسان تجھے بہت تھوڑا علم دیا گیا ہے ۔ اب دیا گیا لفظ بتا تا ہے کہ دینے والا کوئی اور ہے انسان اپنی محنت سے جو سمجھتا ہے کہ میں نے لیا ہے یہ ٹھیک نہیں ہے تھوڑا علم اسے دیا گیا ہے۔ اب یہ بات عزیزو! طے شدہ ہے کہ تھوڑے علم والا  کبھی بھی میں ٹھیک فیصلہ نہیں کر سکتا پھر اس کے ساتھ کچھ اور کمیاں شامل ہو جائیں تو؟ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ یہ انسان غصے والا بہتہے۔ عزیزو! جب یہ غصے میں آتا ہے تو نہ ماں کی تمیز کرتا ہے نہ باپ کی حیا کرتا ہے نہ بھائیوں کا پاس کرتا ہے نہ چھوٹے بڑے کو دیکھتا ہے


What-Is-Human
What Is Human


 پھر اس میں اور عام جانور میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا ۔ بہت تھوڑے ہوتے ہیں جو اپنے غصے میں اپنے آپ کو قابو میں رکھتے ہیں ورنہ اکثریت غصے میں ایسے پھڑتا ہے جسے  بم پھڑتا ہے اللہ رب العزت نے یہ سچ کہا کہ یہ بس جھگڑا ہی کرتا رہتا ہے۔ پھر اللہ نے انسان کی ایک اور کمی بتائی کہ یہ جلد باز بڑا ہے تھوڑی سی بھی اللہ کی حکمت سے کسی کام میں دیر ہو جائے تو یہ شور برپا کر دیتا ہے۔
 اللہ نے کہا کہ یہ بخیل بھی بڑا ہے۔ اگر اللہ دروازہ کھول دے تو پھر یہ جمعکرنا شروع کر دیتا ہے۔ پھر یہ جمع کرنے پر خوش ہوتا ہے۔ ایک اور بات اللہ نے کہی کہ نا شکرا بھی بہت ہے۔ اللہ کہتا ہے کہ جب میں اس کو دے دیتا ہو تو یہ تکبر میں بھی بڑی جلدی آجاتا ہے۔ اکڑ نے لگتا ہے اس کے قدم بہکنے لگتے ہیں گردن ٹیڑھی ہو جاتی ہے اور اس کی ایڑی زمین پرنہیں لگتی ہے۔ بازو چوڑے ہو جاتے ہیں اس کی شلوار پاوں کے پیچھے چلی جاتی ہے۔


 میرے عزیزو! اللہ کے نبی حضرت محمد نے ارشاد فرمایا
کہ جس کے ٹخنے پتلون شلوار تہہ بند سے ڈھکے ہوئے ہیں تو اتنا حصہ ہمیشہ دوزخ میں جلتا رہے گا۔ جب تک اللہ معاف نہیں کرے گا۔ اللہ فرماتا ہے کہ اگر میں انسان کو جھٹکا دوں تو پھر یہ نا امید بھی جلد ہو جاتا ہے جلد حوصلے ہار جاتا ہے۔


What-Is-Human
What Is Human

میرے عزیزو! قرآن میں انسان کی تصویر واضح کرنے کی کوشش کی ہے اب یہاں غور کریں جس انسان کا یہ مزاج ہو اور ساتھ علم تھوڑا ہو آپ خود انصاف فرمائیں کہ اگر وہ اپنی عقل پر چلے گا تو وہ کامیاب کیسے ہوگا؟ اب یہ منزل تک کیسے پہنچے گا؟ کیونکہ جو کچھ  ہمیں حاصل ہوتا ہے علم وہ آنکھوں سے حاصل ہوتا ہے آ نکھ ناقص دیکھتی ہے ۔ پھر عزیزو! سننے سے ہم علم حاصل کرتے ہیں۔ ہمارا سننا بھی ناقص ہے پھر ہماری سوچ ناقص ہے ہم ایک وقت میں ایک بات سوچ سکتے ہیں ایک وقت میں ایک کی سن سکتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک طرف دیکھ سکتے ہیں ۔ ایک وقت میں ایک چیز لکھ سکتے ہیں۔


جب ہم تھک جاتے ہیں تو پھر ہماری سوچ ویسے ہی بند ہو جاتی ہے پھر الٹے فیصلے شروع ہو جاتے ہیں پھر اس کے ساتھ ایک اور مصیبت یہ ہے کہ بیماری آجائے تو آدمی کی عقل ماوف ، غصہ آ جائے تو عقل ماؤف خوشی زیادہ ہو تو عقل ماؤف گم زیادہ ہو جائے تو عقل ماؤف۔ تو یہ کیفیات ہیں جو ہمارے اوپر عزیزو! گر رہی ہیں۔ میرے عزیزو!ان ساری باتوں کو تسلیم کرو اللہ رب العزت ہم سے ایک مطالبہ رکھتا ہے کہ اے میرے بندے تو اپنی عقل کے مطابق چلنے کے قابل نہیں تو وہ کر جو میں چاہتا ہوں تو میری چاہت کے تابع ہو جا میرے فیصلوں کے تابع ہو جا۔ میری بتائی ہوئی ترتیب زندگی کے تابع ہو جا پھر ساری تیری منزلیں آسان ہو جائیں گی۔ اللہ رب العزت ہم سب کو حقیقت جاننے اور اس پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین




Thanks  For Reading Me!

Comments