﷽
"In The Name Of Allah, The Most Gracious, The Most Merciful."
ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ" ﺳﻮﺭﮦﺀ ﺍﺧﻼﺹ "ﭘﮍﮪ ﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮐﮧ ﷲ ﭘﺎﮎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺛﻮﺍﺏ ﺷﺮﻭﻉ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺻﺪﻗﮧ ﺟﺎﺭﯾﮧ ﮨﮯ
Read "Surah Sincerity" Once Before Starting And Allah Almighty Intended To Reward Him From The Beginning, To All The Muslims Who Have Gone Out Of This World This Is a Great Charity.
"اللہ کون ہے"
"اللہ کون ہے"
میرے عزیزو! اللہ اپنا تعارف خود کروا رہا ہے کہ میں اللہ ہوں کون ؟ جس کا کوئی شریک نہیں زندہ ہوں قائم ہوں ۔ ایسا زندہ جو زندہ رہنے کے لئے کسی سبب کا محتاج نہ ہو ایسا قائم جو قائم رہنے کے لئے کسی سبب کا محتاج نہ ہو اسے اونگھ نہیں آتی وہ سوتا نہیں ہے اللہ رب العزت موسی علیہ السلام کو بتا رہے ہیں کہ میں وہ اللہ ہوں جو عزت والا ہے حکمت والا ہے اللہ خود کہتا ہے کہ میں اللہ گواہی دیتا ہوں کہ میں ایک ہوں۔ میرا کوئی شریک نہیں فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اہل علم بھی گواہی دیتے ہیں کہ میں وہ اکیلا اللہ ہوں جوعزت والا اور حکمت والا ہے
![]() |
Who Is Allah |
پھر اللہ نے کہا میں وہ اللہ ہوں جس کے بغیر کسی کا نہ کام بنے اور کہا مجھ سے کوئی پیدا نہیں ہوتا اور نہ میں خود پیدا کیا گیا ہوں، میں اول ہوں، میں آخر ہوں میں ظاہر ہوں ، میں باطن ہوں، پھر اللہ نے کہا کہ میں تمہارا وہ رب ہوں جو کھولتا نہیں، میں وہ اللہ ہوں جو غافل نہیں، میں وہ اللہ ہوں جس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں اور کہا میری بیوی کوئی نہیں، میرا بیٹا کوئی نہیں میرے ساتھ کوئی شریک بادشاہ کوئی نہیں اور کہا اگر میرے ساتھ کوئی شریک ہوتا تو زمین آسمان کا نظام ٹوٹ پھوٹ جاتا ۔
![]() |
Who Is Allah |
اللہ پھر کہتا ہے کہ میرے علم میں تو کوئی نہیں ہے کہ کوئی میرے علم کے برابر ہو تمہارے علم میں ہے تو تم بتا دو اور کہا اللہ تمام خوبصورت ناموں کا مالک ہے وہ بادشاہ ہے وہ پاک ہے وہ سلامتی دینے والا ہے۔ وہ امن دینے والا ہے وہ نگہبان ہے وہ عزت والا ہے وہ جابر ہے وہ ہر شرک سے پاک ہے پھر قرآن میں کہا کہ میں پاک ہوں ان عیبوں سے جو تم مجھ پر لگاتے رہتے ہو میں پاک ہوں ان شریکوں سے جو تم میرے ساتھ ٹھہراتے ہو پھر کہا وہ خالق ہے وہ الباری ہے الخالق اور الباری میں فرق یہ ہے کہ خالق وہ جو چیزوں کے بغیر چیز میں بنائے جنت کے بغیر جنت بنائے پھر کہا وہ المصور ہے تصویر بنانے والا ہے اس نے ہر چیز کو وہ تصویر عطا فرمائی جو اس کی ضرورت اور اس کے مناسب حال تھی ۔
ذرا دیکھیں اللہ رب العزت نے مچھلی کو بہت زیادہ موٹا نہیں بنایا بلکہ اس کو
لمبھی بنایا کیوں؟ کیونکہ پچھلی نے پانی کو چیرنا ہے اور دیکھیں
پرندے کو اڑنے والا بنایا تو اللہ رب العزت نے اس کی ہڈیوں کو وزنی نہیں
بنایا کھوکھلی ہڈیاں بنا دیں بلکہ ان میں گیس بھر دی تا کہ یہ آسانی کے ساتھ
اڑ سکے۔
لمبھی بنایا کیوں؟ کیونکہ پچھلی نے پانی کو چیرنا ہے اور دیکھیں
پرندے کو اڑنے والا بنایا تو اللہ رب العزت نے اس کی ہڈیوں کو وزنی نہیں
بنایا کھوکھلی ہڈیاں بنا دیں بلکہ ان میں گیس بھر دی تا کہ یہ آسانی کے ساتھ
اڑ سکے۔
![]() |
Who Is Allah |
میرے عزیزو! اللہ نے جس نے رینگنا تھا اس کو پاؤں نہیں عطا فرمائے۔ پھر اللہ نے ہوا کو بے رنگ بنا یا عزیزو! غور کریں اگر اللہ ہوا کو رنگدار بنا دیتا تو فضا میں کئی قسم کی گیس چل رہی ہیں پھر ہر گیس کا رنگ الگ ہوتا پھر ہمارے اندر بھی نائٹروجن جاتی کبھی آکسیجن جاتی اس سے کیا ہوتا ہم سب کے سب انجن بن چکے ہوتے۔ ہمارے اندر ہر وقت گارہ بن رہا ہوتا کئی رنگ آ تے کئی رنگ جاتے پھر ایک دوسرے کے پاس بیٹھنا مشکل ہو جاتا قربان جائیں اللہ پر، اللہ رب العزت نے ہوا کو وہ تصویر عطا فرمائی جس کی انسانوں کو ضرورت تھی۔
![]() |
Who Is Allah |
میرے عزیزو! اللہ کی ذات تعارف کی محتاج نہیں ہے پھر بھی اللہ اپنا تعارف
کروارہے ہیں ہمارے چاروں طرف اللہ کی عملی نشانیاں بھری پڑی ہیں آئیں
مل کر اللہ کے آگے جھک جائیں۔ اور اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں کیونکہ
ہم نے اللہ کو بھلا دیا ہے اللہ رب العزت ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)
کروارہے ہیں ہمارے چاروں طرف اللہ کی عملی نشانیاں بھری پڑی ہیں آئیں
مل کر اللہ کے آگے جھک جائیں۔ اور اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں کیونکہ
ہم نے اللہ کو بھلا دیا ہے اللہ رب العزت ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین)
Comments
Post a Comment